تجاوزات کے خاتمہ کے لئے تاجر نمائندوں کو اعتماد میں لیا جائے ۔ اجمل بلوچ

  • بھاری جرمانے عائد کرنے سے مہنگائی کا خاتمہ ممکن نہیں ۔ خالد چوہدری
  • رمضان المبارک میں مارکیٹوں میں انتشار پھیلانے سے گریز کیا جائے ۔ راجہ ذوالفقار – نعیم اعوان
  • شہر میں ستر فی صد تجاوزات سی ڈی اے کی قائم کردہ ہیں ختم کی جائیں۔ وحید چیمہ

آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ ۔ سیکرٹری وکنونیئر ٹریڈرز کمیٹی آئی سی سی آئی خالد چوہدری ۔جی ٹین مرکز کے صدر اخلاق عباسی – ستارہ مارکیٹ کے صدر سید الطاف حسین شاہ – ملک ایسوسی ایشن کے صدر مظفر ہاشمی ۔ڈی 12 مرکز کے صدر زرغام شاہ۔ ایف ایٹ مرکز کے جنرل سیکرٹری اسماعیل خان۔ جی نائن مرکز کے صدر راجہ ذوالفقار – جزل سیکرٹری شاہد عباسی-ایف ٹین مرکز کے صدر احمد خان – جزل سیکرٹری نعیم اقبال – میلوڈی مارکیٹ کے صدر اظہر اقبال – جی الیون مرکز کے صدر نعیم اعوان -سپر مارکیٹ کے صدر شہزاد عباسی اور آب پارہ مارکیٹ کے جنرل سیکرٹری اختر عباسی نے کہا ہے کہ مارکیٹوں سے تجاوزات ختم کرانے کے لئے تاجر برادری مکمل تعاون کرے گی لیکن ایکشن سے قبل تاجر برادری کے نمائندوں کو اعتماد میں لیا جائے۔ رمضان المبارک میں مارکیٹوں میں انتشار پھیلانے سے گریز کیا جائے. شہر بھر میں سترفی صد تجاوزات سی ڈی اے کی قائم کردہ ہیں۔ ان کی نشاندہی کی جائے گی اور ایکشن سے قبل اعتماد میں لیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی دعوؤں کے برعکس مہنگائی کا طوفان آچکا ہے ۔ چھوٹے چھوٹے دکانداروں کو بھاری جرمانے کرنے سے مہنگائی کا خاتمہ نہ ہوگا ۔ کراچی کمپنی کے ایک دکاندار کو جیل بھیجوانا اور ایک ملازم کو پچاس ہزار روپے جرمانہ قابل مرمت ہے ۔
انہوں نے چیف کمشنر آئی سی ٹی چوہدری محمد علی رندھاوا سے کہا ہے کہ وہ فوری طور پر تجاوزات اور جرمانوں کے مسئلہ پر انتظامیہ اور تاجر نمائندوں کا اجلاس بلائیں.

Comments are closed.