مولانا فضل الرحمان اور جے یو آئی (ف)کی قیادت سے اسلام آباد میں ملاقات

Jamiat Ulema-e-Islam

پریس ریلیز

سینیٹ سیکرٹریٹ
میڈیاڈاریکٹوریٹ

اسلام آباد(5 اگست2023)ء چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی بلوچستان عوامی پارٹی کے وفد کے ہمراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور جے یو آئی (ف)کی قیادت سے اسلام آباد میں ملاقات۔ چیئرمین سینیٹ کے ہمراہ وفد میں بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما خالد مگسی، پرنس احمد عمر احمدزئی اور دیگر شامل تھے۔ چیئرمین سینیٹ نے وفد کے ہمراہ باجوڑ دھماکے میں ہونے والے جانی نقصان پر مولانا فضل الرحمن سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دھماکے کے نتیجے میں شہداکے بلندی درجات اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا۔ چیئرمین سینیٹ نے باجوڑ دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کے لئے فاتحہ خوانی کی۔

چیئرمین سینیٹ نے اس موقع پر کہا کہ پاکستانی قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے اورباجوڑ حملے کے ذمہ داران کو جلد کیفرکردار تک پہنچایا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے بزدلانہ حملے ملک میں امن وامان کی صورتحال کو سبوتاژ نہیں کرسکتے۔دہشت گردی کی کوئی بھی مذہب اجازت نہیں دیتا۔ دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں۔

چیئرمین سینیٹ نے کچھ وقت جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ گزارا۔مولانا فضل الرحمان نے چیئرمین سینیٹ اور وفد کا اپنے اور جماعت کی طرف سے شکریہ ادا کیا۔

Comments are closed.