برما ٹائون،پرائیویٹ سکولز نے بچوں کے مستقبل کو دائو پر لگا دیا،رائل سکول کے خلاف کارروائی شروع

اسلام آباد(ذیشان میر )وفاقی دارلحکومت کے مضافاتی علاقوں میں قائم پرائیویٹ سکولوں نے تمام تر اصولوں کو توڑ کر ،ریاست کے اندر ہی ایک ریاست قائم کرلی ہے ،والدین سے منہ مانگی فیس وصول کرنے کے باوجود بچوں کے مستقبل کے ساتھ بھی کھلواڑ کرنے کا انکشاف ہوا ہے ،معلومات کے مطابق وفاقی دارلحکومت کے علاقہ برما ٹائون میں ،،رائل سکول سسٹم ،،نے بچوں سے داخلہ کے نام پر بھاری فیسیں وصول کیں اور پڑھائی ندارد،اس حوالہ سے چند بچوں کے والدین نے شکایت کی تو سکول انتظامیہ نے دھمکیاں دینا شروع کر دیں کہ پڑھائی پسند نہیں تو بچوں کو سکول سے نکال لیں اور اس پاداش میں متعدد بچوں کو سکول سے فارغ بھی کیا گیا ہے اور ان سے داخلہ ،کتابوں اور یونیفارم کی مد میں وصول کیے گئے 20ہزار روپے ہڑپ کر لیے گئے ،اس حوالہ سے محمد بلال نامی ایک شہری نے درخواست دی ہے کہ انکی بیٹی ام ہانیہ جو کہ ،پی جی، کی طالبہ ہے ،اور انکے ہوم ورک سے متعلق سکول کے پرنسپل محسن سے رابطہ کیا کہ بچی کا ہوم ورک چیک نہیں کیا جا رہا ہے اس بات پر سکول پرنسپل نے انتہائی ہتک آمیز رویہ آپناتے ہوئے کہا کہ بچے کو سکول سے لے جائو ہمیں ایسے بچوں کی ضرورت نہیں ہے ،دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ سکول سسٹم فیڈرل بورڈ سے رجسٹرڈ بھی نہیں ہے اور انکے سٹاف سے متعلق اس سے پہلے بھی کئی بار شکایا ت کی جا چکی ہیں ،سکو ل میں ٹیچرز کی تعلیم مڈل میٹرک ہے اور بچوں سے بھاری فیس وصول کر کے دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے ،اس حوالہ سے سکول کے پرنسپل محسن سے بات کی گئی تو انہوںنے بتایا کہ مذکورہ بچی سے متعلق ہم نے انکے والدین سے کہا کہ اس بچی کی حاضری ایک ماہ میں صرف 7دن ہے ،دوسرا ماہانہ فیس بھی ادا نہیں کی گئی ،ا س پر انہوںنے کہا کہ جس دن بچی غیر حاضر ہوتی ہے تو اس کا کام دوسرے دن کروایا جائے جو کہ تعلیمی اصولوں کے ہی خلاف ہے ،پھر اس بچی کے والدین کی جانب سے ڈیمانڈ آئی کہ بچی کی والدہ کو بھی ساتھ کلاس روم میں بیٹھنے دیا جائے اس پر جب ہم نے انکار کیا تو یہ ایشو بن کر سامنے آیا ۔

 

Comments are closed.