توشہ خانہ فوجداری کارروائی کا کیس

اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس ٹرائل کورٹ کو ریمانڈ بیک کر دیا

ٹرائل کورٹ کے پانچ مئی فیصلے کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست منظور ، تحریری فیصلہ

ٹرائل کورٹ کا پانچ مئی کا فیصلہ کالعدم قرار

ٹرائل کورٹ فریقین کو دوبارہ سن کر وجوہات کے ساتھ سات روز میں فیصلہ کرے ، تحریری فیصلہ

فریقین کے دلائل سے 8 سوالات عدالت کے سامنے ائے، فیصلہ

ٹرائل کورٹ نے ان سوالات کو نظر انداز کرتے ہوئے سرسری جائزہ لیا ، فیصلہ

ٹرائل کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست کے قانونی پہلوؤں کا مکمل جائزہ نہیں لیا، فیصلہ

ٹرائل کورٹ نے کئی قانونی پہلوؤں کا جائزہ لئے بغیر درخواست خارج کی ، فیصلہ

ٹرائل کورٹ نے متعدد قانونی پہلوؤں کو ادھورا چھوڑتے ہوئے ان کا فیصلہ ہی نہیں کیا ، فیصلہ

آرٹیکل دس اے کے تحت شفاف ٹرائل کے تقاضے پورے کرنے کے لیے ٹرائل کورٹ فریقین کو سن کر دوبارہ فیصلہ کرے، عدالت

ٹرائل کورٹ فیصلے تفصیلی وجوہات بھی دے، عدالت

چیف جسٹس عامر فاروق نے تحریری فیصلہ جاری کیا

Comments are closed.