اینٹی بائیوٹک ادویات کا بے جا استعمال زندگی کیلئے نقصان دہ ہے

Antibiotics

ڈاکٹر جمال ناصر

Doctor Jamal Nasir

دیہی مراکز صحت میں اینٹی بائیوٹک کے درست استعمال کو یقینی بنانے کا منصوبہ شروع کیا جارہا ہے۔وزیر پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب

اینٹی بائیوٹک ادویات کا سوچے سمجھے بغیر استعمال بہت سی اموات کا باعث بنتا ہے۔

لاہور 16 جون 2023ء۔نگراں وزیر پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا ہے کہ بین الاقوامی ادارے کے تعاون سے پنجاب کے منتخب اضلاع کے دیہی مراکز صحت میں اینٹی بائیوٹک ادویات کا درست استعمال کرنے کے لئے پراجیکٹ شروع کیا جارہا ہے جس کے تحت شروع میں صرف سانس کی نالی میں انفیکشن اور پیچش کے مریض بچوں میں اس کا درست استعمال یقینی بنایا جائے گا۔ اینٹی بائیوٹک کے بار بار استعمال سے بیماری کے جراثیموں پر ان کے اثرات ختم ہو جاتے ہیں۔ان ادویات کا سوچے سمجھے بغیر استعمال موت کا سبب بنتا ہے۔گذشتہ روز انٹرنیشنل سنٹر فار اینٹی مائیکروبیل رسسٹنس سلوشنز (ICARS) کے وفد نے ایریکا ویسٹ وڈ

(Erica Westwood)کی قیادت میں وزیر پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر سے ملاقات کی اور انہیں پراجیکٹ کی ضرورت اور اس پر عمل درآمد کے طریقہ کار کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ محسن نقوی کے وژن کے مطابق شہریوں کی صحت کے تحفظ کے لئے یہ حکومت پنجاب کا احسن اقدام ہے۔ بین الاقوامی ادارے ICARS کے تعاون سے محکمہ صحت پنجاب نے اینٹی بائیوٹک ادویات کا درست استعمال یقینی بنانے کے لئے پراجیکٹ شروع کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ مریضوں کے علاج کے لئے اینٹی بائیوٹک ادویات کا استعمال سوچ سمجھ کر کرنے کی ضرورت ہے۔ اینٹی بائیوٹک ادویات مریض کا لیبارٹری ٹیسٹ کروائے بغیر استعمال نہ کی جائیں۔ملاقات میں ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر الیاس گوندل، ڈاکٹر ید اللہ اور دیگر ماہرین بھی شریک ہوئے۔

Comments are closed.