سیکرٹری انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ احسان بھٹہ کا دورہ پنجاب یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی رسول 1200 ملین روپے کے مزید ترقیاتی فنڈز جاری۔ ادارہ کا مرکزی ہال چوہدری عبدالرحمن بھٹہ ملٹی پرپز ہال کے نام سے منسوب
منڈی بہاؤالدین (رپورٹ: شاہد محمود) سیکرٹری انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ جناب احسان بھٹہ کا پنجاب یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی رسول منڈی بہاؤالدین کادورہ۔ جاری تعمیراتی کاموں کے علاوہ ادارہ کے مختلف شعبہ جات دیکھے اور شارٹ کورسز میں انرولڈ طلباء و طالبات سے ملنے کے علاوہ کلاس رومز اور لیبارٹریز کا معائنہ کیا۔ لیبارٹریز کو مزید جدید آلات سے آراستہ کرنے اور طلباء و طالبات کو عملی طور پر مہارتیں سکھانے پر زور دیا۔ سیکرٹری انڈسٹریز احسان بھٹہ کے والد محترم ادارہ ہذا کے سابق طالب علم رہ چکے ہیں جنہوں نے 1933ء میں اپنا ڈپلومہ نمایاں پوزیشن کے ساتھ حاصل کیا اور بر صغیر پاک و ہند میں محکمہ ریلوے میں اپنی خدمات سرانجام دیتے رہے جو بعد ازاں پاکستان ریلویز سے چیف انجینئر کے طور پر ریٹائر ہوے۔ انہی کے نام سے رسول کالج کے تاریخی مین ڈرائنگ ہال کو منسوب کر دیا گیا ہے۔ جس کا باضابطہ نام چوہدری عبدالرحمن بھٹہ ملٹی پرپز ہال رکھا گیاہے۔ اس موقع پر رسول کالج آف ٹیکنالوجی کے پرنسپل انجینئر محمد ارشد اور یونیورسٹی پروگرامز کے انچارج انجینئر محمد جمشید اختر و دیگر سٹاف ممبران بھی موجود تھے۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رؤف اعظم نے کہا کہ سیکرٹری انڈسٹریز جناب احسان بھٹہ صاحب بہت محنت اور دلچسپی لے کر یونیورسٹی کے ترقیاتی پراجیکٹ پر ہماری معاونت کر رہے ہیں سیکرٹری صاحب کی سپورٹ کی بدولت پنجاب یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی رسول کے ترقیاتی منصوبہ کے معاملات نہایت احسن انداز میں چل رہے ہیں اور معاملات نہایت خوش اسلوبی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔ جناب وائس چانسلر نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ادارہ ہذا برصغیر پاک و ہند میں قائم ہونے والا سب سے ٹیکنالوجی کا قدیم ادارہ ہے اور یہاں پر اعلی کوالٹی کی عملی تعلیم فراہم کی جاتی رہی ہے یہی وجہ ہے کہ آج دنیا بھر میں یہاں سے فارغ التحصیل انجینئر اپنے وطن کا نام روشن کر رہے ہیں۔ حکومت نے ملک کے اس تاریخی ادارے کو یونیورسٹی کا درجہ دے کر اس کی اہمیت پر ایک اور مہر ثبت کر دی ہے۔ انہوں نے مذید کہا پنجاب یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی رسول بہت جلد ورلڈ کلاس یونیورسٹیوں میں شمار ہو گی اور علاقے کی ترقی میں ایک اہم رول ادا کرتی ہوئی نظر آئے گی۔جاری ترقیاتی منصوبے کے حوالے سے وائس چانسلر نے بتایا کہ آئندہ برس میں یہ منصوبہ پایہ تکمیل کو پہنچے گا۔ یہ تاریخی منصوبہ 6 ارب روپے سے زیادہ کی خطیر لاگت سے شروع کیا گیا ہے جس میں جدید ترین تعلیمی سہولیات اور مشینری سے لیس لیبارٹریاں اور دیگر شعبے قائم کئے جائیں گے تاکہ عصر حاضر کی ضرورت کے مطابق پریکٹیکل پر خاص توجہ دیکر ہم دنیا بھر کے لئے سکلڈ ورکر تیار کر سکیں۔ جناب احسان بھٹہ صاحب نے اپنے خطاب میں بتایا کہ حکومت پنجاب نے آنے والے مالی سال کے چار ماہ کے بجٹ کا اعلان کر دیا ہے اور یونیورسٹی ہذا کے جاری ترقیاتی منصوبے کیلئے 1200 ملین روپے مختص کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب اس ادارے کو ایک ورلڈ کلاس یونیورسٹی بنانے کے پروگرام پر سنجیدگی سے عمل کر رہی ہے۔ ہم نے یہاں پر حال ہی متعدد شعبوں میں چار سالہ BS پروگرامز شروع کرنے کے ساتھ ساتھ کچھ اضافی شعبہ جات میں ڈپلومہ اور شارٹ کورسز کا بھی اجرا کیا ہے تاکہ علاقے نوجوانوں کو فنی تعلیم سے آراستہ کر کے علاقے کی ترقی میں کردار ادا کر سکیں۔ انہوں نے مذید کہا کہ آج کے بجدید دور میں روزگار کے موقعے محض تکنیکی مہارتیں کے حامل افراد کیلئے ہیں جبکہ عمومی ڈگریوں کے حامل افراد کو موجودہ دور میں اچھا روزگار حاصل کرنے اور کاروبار کرنے میں دشواریوں کا سامنا ہے۔ طلباء ٹیکنالوجی کے شعبہ میں مہارت لا کر اپنی اور اردگرد کے افراد کی زندگیوں میں بہتری لائیں آپ کی سہولت کیلئے ہماری ٹرانسپورٹ دور دراز تک جارہی ہے۔ ادارہ ہذا میں ڈپلومہ کورسز کیلئے ایک نئی لیب کا اضافہ بھی کیاگیا ہے الیکٹرونکس لیب تقریبا ایک کروڑ روپے کی لاگت سے بنائی گئی ہے جس میں ڈی اے ای الیکٹریکل کے طلباء اب دور جدید اور عصری تقاضوں کے مطابق پریکٹیکل سے مستفید ہو سکیں گے۔ مہمان خصوصی سیکرٹری انڈسٹریز احسان بھٹہ اور ڈاکٹر رؤف اعظم نے بی ایس سی ٹیکنالوجی پروگرام میں اچھی کارکردگی دکھانے والے ہونہار طلباء میں سو فیصد سے لے کر پچاس فیصد فیس کے برابر سکالرشپس تقسیم کئے۔ موقع پر موجود اولڈ رسولین میاں برکت اللہ سیشن 1961 نے تعریفی سند وصول کی۔ نیز مختلف کھیلوں میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں میں بھی سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے۔ ڈاکٹر رؤف اعظم وائس چانسلر یونیورسٹی ہذا نے سیکرٹری انڈسٹریز احسان بھٹہ صاحب کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔ سیکرٹری انڈسٹری جناب احسان بھٹہ اس تاریخی اور مثالی ادارے کی خوب تعریف کی اور کہا کہ اس ادارے کا دنیا بھر میں ایک بڑا نام اور مقام ہے۔ اب ہم سب نے مل کر اسے یونیورسٹی کے طور پر بھی دنیا میں اعلی مقام دلانا ہے۔ اس موقع پر سیکرٹری صاحب اور وائس چانسلر صاحب نے ٹیبل ٹینس بھی کھیلا۔ سیکرٹری انڈسٹری احسان بھٹہ نے بہترین تقریب کا انعقاد کرنے پر وائس چانسلر ڈاکٹر رؤف اعظم صاحب اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔
Trending
- حسن ابدال ، پولیس اور نامعلوم اغواءکاروں میں مبینہ پولیس مقابلہ
- بالی ووڈ اداکار گووِندا نے خود کو گولی مارلی
- سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت کے مطابق پبلک سروس گاڑیوں کی فٹنس، روٹ پرمٹ اور لائسنس چیکنگ کا سلسلہ جاری
- منڈی بہاوالدین سب انسپکٹر رضا الہی کی زبردست کاروائی
- فون کالز ریکارڈنگ کا معاملہ
- اسلام آباد میں رندھاوا سپیڈیں
- امریکہ کی بھارت سے ایک بار پھر جواب طلبی
- کے پی میں رواں سال 1400 سے زائد آپریشنز میں 124 دہشتگردوں کو ہلاک کیا: سی ٹی ڈی
- سمندر میں تیرتی بوتل میں موجود مواد کو شراب سمجھ کر پینے سے 4 ماہی گیر ہلاک
- پنجاب میں نیا ٹوکن ٹیکس نافذ کردیا گیا
Comments are closed.